مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد خواجہ عالم کے ہجرہ میں علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد پیر یوسف یعقوب نے اپنے مریدین سمیت مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کی حمایت کا اعلان کردیا
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال)۔تفصیل کے مطابق۔ہڑپہ شہر سے تعلق رکھنے والی مہمند خاندان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 142چوہدری محمد اشرف کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا مہمند خاندان حلقہ میں سیاسی اثرورسوخ رکھتا ہے الیکشن بلدیاتی ہوں یا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے مہمند خاندان کا سیاسی محاذ پر بڑا کلیدی کردار رہا سابقہ بلدیاتی الیکشن میں انہوں نے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو بڑا ٹف ٹائم دیا جیتنے والے امیدوار سے مہمند گروپ کے امیدوار صرف 22ووٹوں سے ہارا جس سے مہمند گروپ کی حلقہ میں سیاسی حیثیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے مہمند گروپ کا چوہدری محمد اشرف کی حمایت کرنے کے اعلان کے بعد انہوں نے ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کا آغاز کردیا اسی سلسلہ میں چاند خان نے پیر داؤد چشتی اورسابقہ چیئرمین چوہدری منور ایڈووکیٹ 138/9Lوالے کے بیٹے چوہدری عدنان منور کے ہمراہ پیر خواجہ یعقوب کے دربار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور بعد میں پیر یعقوب مرحوم کے بڑے صاحب زادے پیر یوسف یعقوب خواجہ عالم کے ساتھ انکے ہجرہ میں ملاقات کی چاند خان کے بے حد اسرارِ پر پیر یوسف یعقوب نے ناصرف خود مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 142چوہدری محمد اشرف کی مکمل کا اعلان کیا بلکہ انہوں اپنے حلقہ احباب اور مریدین کو بھی چوہدری محمد اشرف کی مکمل حمایت کا پیغام اور حکم دیا
