برطانیہ کے شہر روچڈیل کے سابق رکن پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ کی وفات سے خالی نشست پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری اظہر علی کو لیبر پارٹی نے امیدوار نامزد کر دیا ۔ روچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر علی عدالت ، ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد،سابق مئیر کونسلر سید علی احمد و دیگر سرکردہ شخصیات نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اور ڈور ٹو ڈور کمپین میں حصہ لیا
رپورٹ عارف چوہدری
برطانیہ کے شہر روچڈیل کے سابق رکن پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ کی وفات سے خالی نشست پر راچڈیل کی تاریخ میں پہلی دفع پاکستانی نژاد برطانوی شہری اظہر علی کو لیبر پارٹی نے امیدوار نامزد کر دیا ۔ روچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر علی عدالت ، ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد -کونسلر فیصل رانا -کونسلر سید شاہ وزیر -سابق مئیر کونسلر سید علی احمد و دیگر سرکردہ شخصیات نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اور لیبر پارٹی کے نامزد امیدوار اظہر علی کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کمپین میں حصہ لیا اس موقع پر نامزد امیدوار اظہر علی نے کہا کہ اگر وہ منتخب ہو گئے توجہاں پر نیشنل ہیلتھ سروس کے مسائل ہیں وہاں وہ مسلمان کمیونٹی کے بنیادی مسائل بارے بھی پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے انکا مذید کہنا تھا کہ اس وقت عالمی سطح پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری جارحیت پر ٹھوس موقف اپنائیں گے ۔ ڈپٹی مئیر شکیل احمد نے اظہر علی کو لیبر پارٹی کا امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ روچڈیل سے پہلے مسلمان رکن برطانوی پارلیمنٹ منتخب ہوں گے۔ ڈپٹی لیڈر علی عدالت نے کہا کہ ہم نے مقامی لوگوں کی خواہش پر اظہر علی کو لیبر پارٹی کا امیدوار نامزد کروا دیا ہے اب کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں منتخب کروائے مجھے یقین ہے اظہر علی کمیونٹی کے لیے بے پناہ خدمات انجام دیں گے۔ سابق مئیر کونسلر سید علی احمد -کونسلر فیصل رانا -کونسلر سید شاہ وزیر نے بھی اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ھم پر امید ھے کہ اظہر علی منتخب ھو کر راچڈیل کی عوام کو در پیش مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے
