وزیرآباد(نامہ نگار) پولیس کا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے گھر پر چھاپہ۔ گھر خالی پاکر پولیس اہلکار خالی ہاتھ لوٹ گئے۔ خالی گھر کے تالے توڑ کر داخل ہوا گیا۔ ذرائع۔ چوہدری یوسف چند روز قبل بیٹوں سمیت حراست میں لئے گئے تھے۔ مقامی پولیس کا چھاپے سے اظہار لاعلمی
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار برائے حلقہ پی پی 35 چوہدری محمد یوسف کے گھر پولیس کی بھاری نفری نے ریڈ کیا۔ گھر میں اہل خانہ کی عدم موجودگی اور تالہ بندی کے باعث چھاپہ مار ٹیم خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے ۔ چوہدری محمد یوسف کو چند روز قبل دو بیٹوں اور برادر نسبتی سمیت گوجرانوالا کے علاقے ڈی سی کالونی سے حراست میں لیا گیا تھا ۔ مقامی پولیس نے چھاپے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے
