عمران خان ہمارا لیڈراور رہبر ہے، وہ عوام کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں،

Spread the love

لنڈی کوتل (امان علی شینواری)
عمران خان ہمارا لیڈراور رہبر ہے، وہ عوام کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں، عوام کو سبز باغ دکھانا نہیں چاہتے منتخب ہوکر لنڈی کوتل خواتین کو سروں پر پانی لانے سے نجات دلاونگا، خدمت کرکے اپنے حلقے کے عوام کی تقدیر بدلیں گے. ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عدنان قادری نے لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کا امیدوار ہوں انکے ہدایت پر عمل ہوگا کامیاب ہوکر عمران خان جو ہدایت دے گا اس پر عمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک عمران خان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے عمران خان عوامی لیڈر ہے انہوں نے اپنے حلقے کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے خواہش ہے کہ لنڈی کوتل کے گھر گھر تک پانی پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ نورالحق قادری کے دور میں پانی کے منصوبے مکمل ہوئے ہیں جن سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں لیکن اب بھی زیادہ علاقوں میں پانی کا مسئلہ ہے اور ان کے لئے منتخب ہوکر عملی اقدامات کروں گا انہوں نے کہا کہ حلقے میں جتنے مسائل ہیں انکے زمہ دار کچھ حد تک سابق پارلیمنٹرین بھی ہے لیکن زیادہ زمہ داری متعلقہ اداروں کی ہے جنہیں ڈیلیور نہیں کیا انہوں نے کہا کہ انکے حلقے میں جہاں پی ٹی آئی کی ووٹرز زیادہ ہے وہاں پر ووٹرز کی تعداد کم ہوگئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کم کر دئیے گئے ہیں یہ صاف پری پول ریگینگ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مظلوم پارٹی ہے ٹاپ لیڈر شپ جیلوں میں بند کر دیا گیا جو ناکردہ جرم کے سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ مجھ سمیت زیادہ امیدواروں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں مہم نہیں چلا سکتے عدنان قادری نے کہا کہ ڈی سی خیبر جو ڈی آر او ہے انہوں نے پیروخیل میں ریلی نکالنے کی نوٹس بھیج دیا ہے جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہے جہاں پر ریلی نکالنے کا الزام لگایا ہے وہاں موجود نہیں تھا بلکہ اس وقت ملاگوری میں الیکشن مہم میں مصروف تھا آخر میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری مخالفین کی سیاست دفن ہو جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں