
ہڑپہ۔سابقہ ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201 نوید اسلم خان لودھی کی چک 1/10Lمیں آمد پر والہانہ استقبال
الیکشن کمپین کے سلسلہ میں بلایا گیا گاؤں کا اکٹھ جلسے کی شکل اختیار کر گیا میاں مصطفیٰ۔ملک مجید عالم۔چوہدری طارق ندیم طارق وارثی شاہد وارثی محمد عتیق کاشی موٹا میاں مرتضی امانت علی میاں منیر عبدالرزاق حاجی تنویر۔ڈاکٹر چوہدری طارق محمود۔سعید وارثی نے آنے والے مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا
ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال
)۔تفصیل کے مطابق ہڑپہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 1/10Lمیں الیکشن کمپین کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنانِ نے اکٹھ کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی201سابقہ ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی کو مدعو کیا گیا گاؤں کے بلائے گئے اس اکٹھ میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت نے عالیشان جلسے کا سماءباندھ دیا نوید اسلم خان لودھی کا میاں مصطفیٰ ۔ملک مجید عالم۔ایم ایم عالم پیلس والے۔چوہدری طارق ندیم۔ڈاکٹر چوہدری طارق محمود۔میاں مرتضی ۔سعید وارثی حسن اکبر عرف مانی۔عباس رحمانی میاں مرتضی شاہد وارثی طارق وارثی کاشی موٹا محمد عتیق امانت علی حاجی تنویر عبدالرزاق اور دیگر افراد مہمان خصوصی نوید اسلم خان لودھی اور آنے والے دوسرے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیاگیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو ناصرف گاؤں سے بلکہ حلقہ بھر سے اپنی مکمل ووٹ سپورٹ کا یقین دلاتے ہیں یہی نہیں بلکہ یہاں موجود سینکڑوں افراد کا یہ مجمہ اس بات کی نوید سنا رہا ہے کہ اس حلقہ سے جیت صرف اور صرف مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کی غیور عوام نے ہمیشہ میاں محمد نواز شریف کے نامزد کردہ ایم این اے اور ایم پی اے کو ہی جتوایا اب کی بار بھی یہاں سے شیر ہی دھاڑے گا مہمان خصوصی اور امیدوار حلقہ پی پی 201 نوید اسلم خان لودھی نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ بلخصوص اس گاؤں کا لودھی خاندان کی جیت میں اہم کردار رہا ہمارا طرز سیاست آپ کے سامنے ہے ہم نے ہمیشہ سچائی اور ایمانداری کی سیاست کو ترجیح دی جس کا ہمیشہ آپ لوگوں نے ساتھ دیا نوید اسلم خان لودھی نے وہاں موجود سینکڑوں لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں کامیاب پروگرام کروانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا اس سردی اور بوندہ باندھی کے موسم میں اتنی بڑی تعداد میں اکٹھے ہونا اس بات کا عندیہ دے رہا ہے کہ 8فروری کو ناصرف اس حلقہ سے بلکہ پورے پاکستان سے مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کے نامزد کردہ امیدوار ہی کامیاب ہونگے اور میاں محمد نوازشریف حکومت بنا کر ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے
