پیر اجمل رضا قادری نے جامعہ مسجد میاں صاحب نظام آباد میں ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) پیر اجمل رضا قادری نے جامعہ مسجد میاں صاحب نظام آباد میں میں ڈاکٹر شہزاد نواز گوندل کیمپلیکس والے،وقاص نواز کی والدہ،سینئر صحافی طاہرجاوید مٹھو کی پھوپھو جان کی ایصال ثواب کی محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان میں خیر و شر کی جنگ جاری ہے،حلیم لہجہ عاجزی و انکساری جنتی ہونے کی نشانی ہے کڑوا رائی برابر بھی ریاکاری جہنم میں پہچانے کے لئے کافی ہے،آجکل کے معاشرہ میں نیکی بھی لائیو ہوگی ہے یہی دکھاوا نیکی کو کھا جاتا ہے،جن کا راستہ جنت والا ہے انکا طرز زندگی اور لہجہ بھی جنتیوں جیسا ہوگا۔ایصال ثواب کی محفل میں ممتاز عالم دین محمد رضا شیرازی نے کہا کہ نبوت سے بڑا کو ئی عہدہ نہیں انکا بھی فرمان ہے کہ جب میری ماں مجھے آواز دیتی نماز چھوڑ کر خدمت میں حاضر ہوجاتا والدین کے نافرمان کا نماز،روضہ،حج اور نہ کوئی عبادت قبول ہے بلکہ عبادت ہی فرمانبرداری کا نام ہے۔اس موقع پرصاحبزادہ حافط محمد کاشف چشتی،محمد شبیر،حافظ غلام مصطفی،شکیل اشرف قادری،شاہد جاوید مٹھو،اویس طاہر مٹھو،قاری عتیق الرحمان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں