از دفتر ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف:
ساہیوال ریجن کی لیڈی پولیس آفیسرز کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ساہیوال ریجنل ٹریننگ سنٹر، RPO آفس میں”پیشہ ورانہ صلاحیتوں/مہارتوں، اخلاقیات اور بہتر عوامی خدمت کی فراہمی” کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا
ساہیوال ریجن پولیس میں خدمات سرانجام دینے والی لیڈیز پولیس آفیسرز نے بھرپور شرکت کی
اس تربیتی سیشن میں محترمہ سلمیٰ پروین، ڈی ڈی پی پی، پبلک پراسیکیوشن، محکمہ ساہیوال نے ٹرائل کورٹس میں ثبوت جمع کرانے کے حوالے سے ذاتی تجربے کے اشتراک کے موضوع پر لیکچر دیا
محترمہ شاہدہ نورین(PSP)ایس پی انوسٹی گیشن پاکپتن نے فیلڈ اسائنمنٹس کے حوالے سے نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے ذاتی تجربے کے اشتراک کے موضوع پر تمام کورس کو لیکچر دیا
لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر فوزیہ مظہر،( مظہر سرجری ساہیوال) نے پیشہ ورانہ اخلاقیات کی بہتری، صلاحیتوں،مہارتوں اور عوامی خدمت کی بہتر فراہمی کے موضوع پر لیکچر دیا
ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ہما اسلم (کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹ)، ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال نے پیشہ ورانہ اخلاقیات کی بہتری، اہلیت/ہنرمندی اور عوامی خدمت کی بہتر فراہمی کے موضوع پر لیکچر دیا
آخر میں ایس پی آر آئی بی محمد ضیاالحق نے تمام مہمان خصوصی اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لیڈیز پولیس ہمارا اہم رکن ہیں اور ہمارا فخر ہیں ۔جہاں مرد حضرات پولیس کی ہر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں وہاں ہماری لیڈیز پولیس مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کرائم فائٹنگ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں
