میرے بھائی کو اسلام آباد پولیس نے ایک ماہ تک خفیہ رکھا

Spread the love

خیبر : میرے بھائی کو اسلام آباد پولیس نے ایک ماہ تک خفیہ رکھا . اسلام آباد پولیس کو موٹر کار کے جعلی کیس 2021 FIR میں مطلوب تھا. قسم قسم کی ڈیمانڈ کرتے. مطالبات پورا نہ کرنے کے بعد امجد خان پر جھوٹا ایف آئی آر کاٹا. آئی جی پولیس اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھائی امجد خان کے رہائی اور اس کیس کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں . خلیل رخمان کا پریس کانفرنس

لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں خلیل رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی امجد خان ولد زین شاہ سکنہ خوگاخیل کو لنڈی کوتل پولیس نے ایک مہینے پہلے گرفتار کیا تھا جب تھانہ لنڈی کوتل سے معلومات حاصل کی تو انہوں نے کہا کہ امجد خان اسلام آباد پولیس کو 2021 کے ایف آئی آر دفعہ 381A کے تحت مطلوب ہے پھر لنڈی کوتل پولیس نے میرے بھائی کو تھانہ انڈسٹریل ایریا اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر حبیب اللہ کو بتاریخ 18 جنوری حوالہ کیا جنہیں لنڈی کوتل پولیس نے 16 جنوری کو حراست میں لیا تھا بعدازاں 18 جنوری 2024 سے 17 فروری تک اسلام آباد پولیس نے امجد خان کو مبینہ طور پر حبسِ بجاء میں رکھا ہم دربدر اپنے لاپتہ بھائی کے پیچھے سرگرداں تھے کیونکہ وہاں پولیس انکاری تھے لیکن اسلام آباد پولیس ایک طرف انکار کرتے اور مبینہ طور پر مختلف طریقوں سے ہم سے قسم قسم کے ڈیمانڈ بھی کرتے آخر امجد خان کی رہائی دلانے کی ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ڈیمانڈ پورا نہ کرنے کے بعد اسلام آباد پولیس تھانہ سنبل نے میرے بھائی جو ایک مہینے سے پولیس نے خفیہ رکھا تھا امجد خان کے خلاف CNSA-9(1)6e کے دفعات میں ایف آئی آر درج کیا جو سراسر جھوٹ اور میرے بھائی کے ساتھ ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کے زیر حراست شخص پر ایف آئی آر درج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ میرے بھائی جو 381A میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا ان ہی دفعات میں عدالت کے سامنے ایک ماہ میں کیوں پیش نہ کیا گیا اور اسلام آباد پولیس نے امجد خان کو مبینہ طور پر خفیہ رکھا انہیں عدالت میں پیش نہ کیاگیا کیونکہ وہ بے قصور تھے انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرے بھائی کو ایک مہینے غیر قانونی طور پر حبسِ بجاء میں رکھا اور ڈیمانڈ پوری نہ کرنے کے بعد ان پر جھوٹا ایف آئی آر کاٹا جو ظلم کا انتہاء اور ہمارے ساتھ زیادتی ہے خلیل رخمان نے مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور ایڈیشنل ایس ایچ او میرے بھائی کے ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے امجد خان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا تھا پھر وہاں سے قسم قسم کے ڈیمانڈ کی کال آنا شروع ہوگئے اور اسطرح بھائی کو لاپتہ کرکے خفیہ رکھا تھا جو پولیس نظام پر سوال بنتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہے کہ لنڈی کوتل پولیس کہتے ہیں کہ ہم نے امجد کو اسلام آباد پولیس کے حوالہ کیا تھا پھر میرے بھائی ایک مہینے کہاں تھا جو ایک مہینے بعد یکدم نمودار ہوا انہوں نے کہا کہ عجیب بات یہ ہے کہ گرفتار شخص جن کی عدالت سے رہائی نہیں ہوئی وہ اسلام آباد میٹرو بس سٹاپ پر کیسے گیا جہاں سے پولیس نے گرفتار کیا اور ان پر منشیات کے جعلی مقدمہ درج کیا انہوں نے کہا کہ عجیب نظام ہے ہم بھائی کو ڈھونڈتے اوپر سے جعلی ایف آئی آر بھی درج ہوئے جو سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے آئی جی پولیس خیبر پختون خوا، آئی جی پولیس اسلام آباد اور چیف جسٹس آف پاکستان سے امجد خان کو جلد رہائی و انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں