وزیرآباد(نامہ نگار) بچوں کے لیے پٹاخے لے جانے والے جرمن پلٹ شہری کو پولیس نے دھر لیا 20 ہزار روپے لے کر مک مکا کر لیا ، رشوت ستانی کی بابت صحافیوں کو علم ہونے پر پولیس نے رقم واپس کر دی ،نصف شب کے بعد شہری کو دوبارہ پکڑ کر مقدمہ درج کر دیا ۔رقم واپس کرنا پولیس نے انا کا مسئلہ بنا لیا سخت زیادتی کی گئی آئی جی پنجاب نوٹس لیں شہری کی اپیل
وزیرآباد کے علاقہ محلہ شیرو کا رہائشی جرمن پلٹ نوجوان عاطف رحمانی بازار سے بچوں کے لیے پٹاخے و پھلجھڑیاں لے کر گھر آتے ہوے تھانہ سٹی کے ملازمین نے دھر لیا شہری سے پولیس ملازمین نے تھانہ لے جا کر 20 ہزار رشوت لے کر چھوڑ دیا شہری نے معاملہ بارے مقامی صحافیوں کو آگاہ کیا تو پولیس ملازمین نے 20 ہزار روپے واپس کر دیئے نصف شب کے بعد پولیس نے دوبارہ شہری کے گھر ریڈ کیا اور اسکے چھوٹے بھائی آصف کو پکڑ کر تھانہ لے آئے پولیس کے دباؤ اور مختلف مقدمات کی دھمکیوں کے بعد اہلخانہ نے شہری عاطف کو تھانے پیش کیا تو پولیس نے مقدمہ درج کر دیا شہری عاطف نے بتایا کہ پولیس ملازمین مجھے کہتے رہے کہ اچھا بھلا معاملہ مک مکا کر کے ختم کر دیا تو رقم واپس لینے کی سزا اب مقدمہ کی صورت میں بھگتو ،ضمانت کے بعد شہری نے پریس کلب میں صحافیوں کو تمام معاملہ بارے بتایا شہری نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب پولیس تھانہ سٹی کا موقف ہے کہ ملزم پٹاخے فروخت کر رہا تھا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے باقی تمام الزام بے بنیاد ہے
