وزیرآباد (نا مہ نگار) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر موٹر سائیکل سوار حادثہ میں خاوند جاں بحق اہلیہ شدید زخمی۔چک گلاں کارہائشی سلیم مسیح اپنی بیوی نسرین بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر وزیرآباد سے گھر جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب پیچھے سے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے سلیم مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔نعش اور زخمی کو ریسکیو1122کے عملہ نے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا جہاں پر نسرین بی بی کی تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔
