ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کی سربراہی میں سٹی ڈویژن کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔

Spread the love

اشتہاری مجرمان سمیت ان کے سہولت کاروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ ایس پی سٹی طیب جان

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میٹنگ میں سی سی پی او سید اشفاق انور اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کو یقینی بنانے اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سختی سے ہدایات جاری کیے،ایس پی سٹی طیب جان کے دفتر تھانہ یکہ توت میں ہونے والے میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، چوکی انچارجان اور محرر سٹاف نے شرکت کی جس کے دوران منشیات فروشوں خصوصا آئس کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائیاں کرنے پر زور دیا، اشتہاری مجرمان سمیت ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا مزید تنگ کیا جائے، جبکہ اسلحہ نمائش سمیت سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں جائیں، امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی سنیپ چیکنگ، اور سپیشل ناکہ بندیاں کرکے کالے شیشوں والی گاڑیوں، بلا نمبر پلیٹ موٹرسائیکل اور ڈبل سواروں کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایات کیں.میٹنگ کے دوران کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ بھی لیا اور ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی کارگردگی پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیے، انہوں نے میٹنگ کے دوران پولیس افسران کو معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں