جہلم (سید مظہر عباس نقوی) دکھی انسانیت کی خدمت کو اسلام نے انسانیت کی معراج قرار دیا ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ افراد اور سماجی ادارے جو نیکی کے اِن کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی ادارےجنت الفردوس ٹرسٹ لاہور کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ صائمہ محسن نے معروف صحافی اور کالم نگار سید مظہر عباس نقوی سے ہونے والی ایک ملاقات میں کیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں قائم دیگر سماجی اداروں کی طرح ہمارا ادارہ بھی فلاح انسانیت کے کاموں میں پیش پیش ہے۔ یتیموں کی کفالت ہو یا روزگار کا مسئلہ، قدرتی آفات ہوں یا تعلیم کی بات، سب منصوبوں پر ہم نئے جوش و ولولے سے خدمت سر انجام دے رہے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ بلا تفریق انسانی فلاح و بہبود کے عمل کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔اور جب تک سانس باقی ہے ۔وہ انسانی فلاح و بہبود کے ان پروگرامز کو جاری و ساری رکھیں گے۔
