گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزہ دارو ں کی سہولت کیلئے گرانفروشوں کو لگام دیں گے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے انتظامی مشینری حرکت میں آئے گی، انجمن تاجران، بازار کمیٹی اور نمبرداروں کو تاجروں کو بدنامی کے باعث بننے والے زائد منافع خوری کرنے والوں پر نظر رکھنے پڑے گی، حکومت کی جانب سے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں سبسڈی عوام تک پہنچانے کیلئے یوٹیلیٹی سٹور مالکان عملدرآمد یقینی بنائیں گے، جوبھی دکاندار رضاکارانہ طور پر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کریں گے انتظامیہ خصوصی اسناد سے نوازے گی، سول سپلائی معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں جبکہ افطاری اور سحری کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز دربار ہال اے سی آفس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ روزہ داروں کی شکایات کے ازالے کیلئے جوٹیال سرینا چوک، پبلک چوک جوٹیال،جنرل بس سٹینڈ ، موسی مارکیٹ خومر،ائیرپورٹ چوک کشروٹ، نگرل یایریا،ہسپتال چوک ایریا،کونوداس اور پونیال روڈ میں شکایات سیل قائم کیے جائیں گے، جہاں سیکٹر مجسٹریٹس کے ہمراہ بلدیہ انسپکٹرز عوامی شکایات لکھیں گے۔ شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، قیمتوں میں استحکام اور گرانفروشی روکنے کے سلسلے میں مجسٹریٹس، فوڈ انسپکٹر، میٹ انسپکٹر، میونسپل پولیس فورس کے جوانوں پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کے بنیاد پر کارائیاں کریں گی اور حلقہ مجسٹریٹس، نمبردار اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے سیکٹرز میں کوئی بھی خلاف ورشی نہ ہو، سر کاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں نہیں نجمن تاجران،بازار کمیٹی، کریانہ،قصاب برادری، پولٹری مالکان، نمبرداروں،اور سول سوسائٹی کا مشترکہ کردار ہے، شہر کے مصروف چوراہوں پر شکایات سیل کے قیام سے پرائس لسٹوں کی خلاف ورزی، گرانفروشی، خود ساختہ مہنگائی روکنے اور خودساختہ مہنگائی روکنے کے سلسلے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنی شکایات واٹس ایپ نمبر 03555555478 پر درج کرائیں، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں تراویح کے سلسلے میں خصوصی حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے مساجد کے ارد گرد پولیس کے ہمراہ مجسٹریٹس بھی الرٹ ہونگے۔ بعد ازاں، انجمن تاجران کے سینئر راہنماوں حاجی غلام حسین، مسعود الرحمن، نمبردار اعلیٰ جاوید انور، نمبردار حیدر شاہ اور نمبر فضل الرحمن، نمبر دار افتخار حسین، بہرام خان ایڈوکیٹ، سمیت دیگر عمائدین نے خصوصی شرکت کی۔ شرکائے اجلاس نے تجاوز اور سوال و جواب بھی کئے، جبکہ سول سپلائی کے جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ نے خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں یوٹیلٹی سٹور کے ریجنل منیجر بھی اجلاس میں شریک رہے
