لنڈی کوتل پیروخیل میں ڈی آر سی کے ذریعے 48سالہ دیرینہ اراضی تنازعہ خوش اسلوبی سے حل. دونوں فریقین شیر و شکر ہوگئے. فریقین نے ڈی آر سی ممبران ایڈیشنل ایس ایچ او تیمور شینواری کا شکریہ ادا کیا.
لنڈی کوتل علاقہ پیروخیل میں حاجی شہباز خاندان اور نسیم، ودود شینواری خاندان کا دیرینہ اراضی تنازعہ ڈی آر سی ممبران مولانا علی حیدر، حاجی احمد شاہ اور ایڈیشنل ایس ایچ او لنڈی کوتل تیمور شینواری کی دن رات کوششوں کی بدولت آج 1976 سے جاری تنازعہ دونوں فریقین کے باہمی رضا مندی سے حل ہوا اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل لنڈی کوتل ملک مظہر، ایڈیشنل ایس ایچ او ملک تیمور نے کہا کہ ڈی آر سی تنازعات کی حل کیلئے فوری اور سستا انصاف فراہم کرتا ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ جتنی بھی تنازعات ہیں ان کا حل بذریعہ ڈی آر سی نکالا جائے کیونکہ ڈی آر سی قلیل مدت اور بلا امتیاز تنازعات کا روایات کے مطابق سستا انصاف فراہم کرنا ذمہ داری ہے آخر میں دونوں فریقین حاجی شہباز اور ودود شینواری نے تمام آنے والے مہمانوں بلخصوص ڈی آر سی ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہیں نے دن رات محنت کر کے ہمارے مابین مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا.
