یوٹیلیٹی اسٹورز کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) یوٹیلیٹی اسٹورز کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی،یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی معلومات کے مطابق حکومتی سبسڈی سے صرف بے نظیر انکم سپورٹ والوں کو فوائد حاصل ہونگے عام صارف کو پیکج سے محروم رکھنا زیادتی ہے حکومت سب کے لیے یکساں اقدام کرے شہری حلقے رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کے لیے سبسڈی دیئے جانے کی اطلاعات کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر پائی جاتی تھی ہر سال حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کو رمضان المبارک میں گھریلو استعمال کی اشیاء سمیت اشیائے خورد و نوش میں رعایت دی جاتی رہی ہے لیکن اس سال حکومت کی پالیسی مختلف ہونے کی اطلاعات ہیں یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس دفعہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سے صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ شہری استفادہ کریں گے جس کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں حکومت عام صارفین کو بھی سبسڈائز آئٹمز کا حصول ممکن بنائے صرف بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت رجسٹرڈ شہریوں کو سبسڈی دینا دیگر شہریوں کو محروم رکھنا مستحسن عمل نہ ہے ماضی میں رمضان کے موقع پر سب شہریوں کو سبسڈائزڈ آئٹمز سے مستفید کیا جاتا رہا ہے لیکن رواں سال پروگرام میں تبدیلی سے لاکھوں شہری حکومتی سبسڈی سے محروم رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں