وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہتھیار پھینک کرقومی دھارے میں آنیوالوں کیلئے عام معافی کا اعلان

Spread the love

براہمداغ بگٹی اور حیربیار مری سمیت سب کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔سرفراز بگٹی

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی نے ہتھیارپھینک کرقومی دھارے میں  واپس آنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہہ پہاڑوں پر موجود لوگ ہتھیار پھینک کر  واپس آئیں اور انہوں نے جن لوگوں کا نقصان کیا ہے ان سے قبائلی روایات کے مطابق تصفیہ کریں۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی اور  حیربیار  مری سمیت سب کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں