وزیرآباد(نا مہ نگار) تاریخ میں پہلی بار جنوبی کوریا کی پیپلز پاور پارٹی کی جانب سے ضلع وزیر آباد سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی معروف کاروباری شخصیت فیصل چیمہ کو پیپلزپاور پارٹی کی جانب سے نیشنل اسمبلی کا ٹکٹ جاری کردیا،جنوبی کوریا میں فیصل چیمہ پہلے پاکستانی مسلم شہریت رکھنے والے ممبر نیشنل اسمبلی ہونگے،فیصل چیمہ جنوبی کوریا میں پاک کوریا فرینڈ شپ کے وائس چیئرمین اور فاؤنڈر ممبر ہیں اس سے قبل فارنرکمیونٹی کے عہدے کے ساتھ ساتھ ممبر نیشنل ایڈوائزری بھی رہ چکے ہیں۔فیصل چیمہ کی12سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لانے جارہی ہے۔جنوبی کوریا کی ممبر نیشنل اسمبلی کا الیکشن لڑنا پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اورجنوبی کوریا کی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی کوشش کرینگے۔واضح رہے کہ فیصل چیمہ ضلع وزیرآباد میں بھی اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں
