فرینڈز آف ایدھی جہلم سرکل کا ماہانہ اجلاس

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)ایدھی سنٹر جی ٹی ایس چوک جہلم میں آج فرینڈز آف ایدھی جہلم کا ماہانہ اجلاس ہوا۔جس کی صدارت سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،مسز کرنل(ر)خالدہ افضال،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،سید اختر علی شاہ اور دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔اس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان شروع ہو چکا ہے۔اس مہینے میں ذکواۃ،صدقات،روزہ نہ رکھ سکنے کا فدیہ اور فطرانہ وغیرہ ایدھی سنٹر جی ٹی ایس جہلم میں ہی جمع کروایا جائے۔تا کہ یہ ایدھی سنٹر کے فلاحی و دیگر کاموں پر خرچ کیا جا سکے۔سیدہ شاہدہ شاہ نے کہا۔کہ اس سنٹر میں شکایات بکس ہونا چاہیئے تاکہ لوگ ادارے سے متعلق لوگ اپنی شکایت جمع کروا سکیں۔ڈاکٹر شاہد تنویر نے کہا۔کہ اس سنٹر میں آکسیجن گیس سلنڈرز موجود ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے۔کہ اس سنٹر میں موجود تمام ایمبولینس ڈرائیورز کو ان آکسیجن گیس سلنڈرز کے استعمال کی تربیت دی جانی چاہیئے۔تا کہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں ڈرائیورز مریض کو آکسیجن لگا سکیں۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد تنویر نے آکسیجن گیس سلنڈر لگانے کا عملی مظاہرہ کر کے بھی بتایا۔چنانچہ یہ فیصلہ کیاگیا کہ ایمبولینس ڈرائیورز کے تربیت کے سلسلے میں 1122کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔مسز کرنل(ر)خالدہ افضال نے کہا کہ سنٹر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔اس لیئے کسی مستقل خاکروب کا بندوبست کیا جائے جویہاں روزانہ کی بنیاد پر صفائی وغیرہ کرے۔اس اجلاس میں اس سنٹر میں موجود ایمبولینس ڈرائیورز اور سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں بھی تجویز پیش کی گئی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں