وزیرآباد(نامہ نگار) جائیداد کی لالچ میں دادا کو قتل کرنیوالا پوتا گرفتار۔سپشل آپریشنز سیل نے ملزم کو ڈراماٸی انداز میں ملائشیا فرار ہوتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا ہے۔ تحصیل علی پور چٹھہ کے علاقہ حسن والی میں 8ستمبر 2023کو محمد منشاء‘عبدالواسع‘راحیل ناصر‘عذرا پروین‘شہباز احمد‘وصام الرحمن‘انیلہ توقیر‘معہ پانچ کس نامعلوم مسلح ہائے آتشیں اسلحہ نے ریاست علی پر دھاوا بول دیا اور محمد منشاء نے والد پر فائرنگ شروع کر دی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ملزم کے خلاف اسکے والد کی مدعیت میں تھانہ احمد نگرچٹھہ میں مقدمہ درج ہوا۔ملزم دادا کو قتل کرنے کے بعد گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گیا تھا گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر اسپیشل آپریشنز سیل نے ملزم کو ملائشیا فرار ہوتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
