چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف
ساہیوال : نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلعی انتظامیہ ساہیوال مستحق افراد تک امدادی سامان کے تھیلے گھر گھر پہنچانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک 76247افراد تک سامان پہنچایا جا چکا ہے جو کل ہدف کا 40فی صد ہے۔ پیکج کے تحت ضلع بھر میں 190350مستحق افراد کو سامان خوردونوش کے تھیلے پہنچائے جائیں گے جن میں 10کلو آٹا اور 2,2کلو گھی، چینی، بیسن اور چاول شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے فراہم کی جانے والی اشیاء صرف کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے پیکنگ سنٹرز کے مسلسل دورے کئے اور پیکنگ کے عمل کی جانچ کی۔ پیکج کے تحت اب تک 190350 میں سے145225افراد کے ایڈریسز کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے جو کل تعداد کا76.29فی صد جبکہ 29540افراد کے ایڈریسز ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے۔ نگہبان رمضان پیکج کی ترسیل کے لئے ضلع کی دونوں تحصیلوں میں 270 فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیادپر کام کر رہی ہیں جن کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں۔
