وزیرآباد(نا مہ نگار) کاروباری شخصیت ساجد چیمہ اور عمر چیمہ ایڈووکیٹ کے والد معروف صنعتکار خالد محمود چیمہ کنگ کٹلری والے مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان نانگاں والہ سپال کالونی الہ آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ روحانی پیشوا قاری محمد مقصود افضل نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں ایم پی اے وقار احمد چیمہ،معروف عالم پیر پروفیسرڈاکٹر محمد آصف ہزاروی،سابق ایم پی اے اعجاز احمد سماں،مسلم لیگی رہنما حسام وقار چیمہ،افتخار احمد بٹ،سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ،بابو شعیب ادریس،صاحبزادہ حافط محمد کاشف چشتی،صاحبزادہ محمد حماد الدین صدیقی،صدر بار ایسوسی ایشن رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار،ملک محمد یوسف چاند،انجنیئر سلمان کھوکھر،وکلاء میاں نعمان قیصر،عمران عصمت چوہدری،عاطف حیات چٹھہ،محمد شیراز میر،خرم مختار چیمہ،علامہ محمد عمران کیلانی،قاری سعید احمد ارشد،محمد عارف کھوکھر وائیں والے،حفیظ خلجی،محسن عباس،طارق جاوید ملک،مختار احمد شاہین سمیت سیاسی وسماجی شخصیات،منتخب نمائندوں،تاجر برادری،صنعتکاروں،صحافیوں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعاد نے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ 20مارچ بروز بدھ بعد نماز عصر 5:30بجے شام جامع مسجد اعواناں محلہ سکندر پورہ وزیرآباد میں ہوگا جسمیں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔
