وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غلبہ اسلام کے لئے جدوجہد تمام جذبوں پر فوقیت رکھتی ہے امت اللہ کی بندگی سے منحرف ہوکر مقام کھو چکی ہے ہم قرآنی علوم کے نور سے دنیا کی تاریکیوں کو اجالوں میں بدل سکتے ہیں ایمان لانے کے بعد لازمی تقاضا اعمال صالحہ ہیں دنیاو آخرت کی تمام بھلائیوں کو قرآن وسنت پر عمل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے رمضان المبارک نیکیوں کا مہینہ ہے ہمیں اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے،روزہ کے ثواب کا احاطہ کرنا انسانی عقل کے بس کی بات نہیں کیونکہ رب کائنات نے فرمایا ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا۔ روزہ انسان کو گناہوں سے بچاتا ہے اور تقویٰ حا صل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
