وزیر آباد (نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میر ماجد علی سالار،چوہدری احمد شاہنواز چیمہ اور چاند بٹ نے کہا ہے کہ روزہ تقویٰ،ضبط نفس کا جذبہ پروان چڑھاتاہے،رمضان المبارک اخروی دنیاوی زندگی کی کامیابیوں کو حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ ہم اسلام اورنبی کریم ؐ کی تعلیمات اپنا کر معاشرہ میں پھیلی بے راہ وروی،اقرباء پروری معاشرہ کو درست سمت دے سکتے ہیں، رمضان مسلمانوں کے لئے اپنی اخروی ودنیاوی زندگی کی کامیابیوں کاحاصل کرنے کامہینہ ہے،اس ماہ مبارک میں غرباء کو بھی رمضان المبارک کی خوشیوں میں شامل کریں، روزہ صبر وتحمل اورانکساری کادرس دیتا ہے اس ماہ مبارک میں کی گئی عبادت کاثواب عام مہینوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔
