خیبر سے (امان علی شینواری)
عوام کو ریلیف دینا اور پرامن ماحول کو یقینی بنانا خیبر پولیس کی اولین ترجیح ہے . ہماری کوشش ہوگی کہ پاک افغان شاہراہ سمیت خیبر کے تینوں بڑے بازاروں میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہو . اب ٹریفک پولیس کے ساتھ اپریشنل پولیس بھی رمضان المبارک میں مختلف پوائنٹس پرٹریفک روانگی کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں. پولیس کو عوام کی تعاون ناگزیر ہے. حکمت آفریدی
ضلع خیبر پولیس ہیڈ کوارٹر کے ڈی ایس پی حکمت آفریدی نے ٹریفک ڈی ایس پی جہانگیر آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار کا دورہ کیا اور بعد میں لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں خیبر پولیس کی کوشش ہوگی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرے اور اس سلسلے میں عوام سے اپیل ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو اور بازاروں میں کسی کو تکلیف و رکاوٹوں کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا کہ صبح باڑہ کا دورہ کیا اور اب بعد نماز ظہر لنڈی کوتل بازار سمیت مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور وہاں پر پولیس نفری بھی چیک کی انہوں نے کہا کہ کہ ٹریفک کے حوالے سے ڈی سی خیبر کیساتھ بھی اس حوالے سے بات کی ہے اور ٹریفک کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام ٹریفک کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس اور آپریشنل پولیس کیساتھ تعاون کریں. انہوں نے کہا کہ خیبر کے لنڈی کوتل بازار میں رش زیادہ ہے جہاں ٹریفک کنٹرول کیلئے پارکنگ کا کوئی خاص انتظام موجود نہیں اسلئے عوام پولیس کیساتھ ماہ رمضان میں خصوصی تعاون کریں تاکہ عوام کو مشکل پیش نہ آئے انکا کہنا تھا کہ خیبر ہر حال میں عوام کو ریلیف دینگے.
