
خیبر سے (امان علی شینواری)
منگل سے قلم اور روزگار چھوڑ احتجاج کرینگے، ایف سی حکام کسٹم اور پولیس کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے، ایف سی متعین قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے دیگر محکموں کے ڈومین میں مداخلت نہ کریں، گاڑیوں کی کلئیرنگ میں سیکیورٹی فورسز رکاوٹ ہیں، پاک افغان طورخم بارڈر پر ایف سی کا کسٹم و دیگر اداروں کے اختیارات میں مداخلت قابل مذمت ہے. طورخم بارڈر پر تجارتی حجم کی کمی باعث تشویش ہے، زیرو پوائنٹ پر جوائنٹ چیک پوائنٹ کے باعث ایک ایک گاڑی پر گھنٹے سے زائد وقت لگتا ہے. پاک افغان شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں، تاجروں کا تحفظ اور ٹریفک روانگی پولیس کی ذمہ داری ہے،ڈی پی او خیبر کی ناقص کارکردگی سے تاجر و ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں، اگر گاڑیوں کی کلئیرنگ کے عمل کو تیز نہ کیا گیا تو منگل کے روز کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اور ٹرانسپورٹرز کا پاک افغان طورخم بارڈر پر احتجاجی دھرنا ہوگا. کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز یونین کے عہدیداروں کا پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین معراج الدین شینواری، صدر حاجی ایمل شینواری ،شاہ جہان، گلاب شینواری ، ٹرانسپورٹرز یونین کے صدر عظیم اللہ شینواری،سینئر نائب صدر عامر شینواری اور گلاب شینواری نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کی کمی اور روزگار کی خرابی پر تشویش ہے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز شاہراہوں پر اس لئے ذلیل ہو رہے ہیں کیونکہ کسٹم حکام کی کلئیرنس کے باوجود بھی کسٹم اہلکار چیکنگ کی غرض سے گاڑیوں کو روک کر وقت ضائع کرتے ہیں حالانکہ یہ سب کچھ کسٹم حکام کی ذمہ داری ہے معراج الدین عرف میرو شینواری اور ایمل شینواری نے کہا کہ پرچون کی اسی سے زیادہ گاڑیاں کئی دنوں سے کھڑی ہیں اگرچہ پرچون کی گاڑیوں میں عید کا سامان ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام اور ایف سی حکام طے کریں کہ قانون کے مطابق کس کا کیا اختیار ہے تاکہ کنفیوژن ختم ہوسکے .
