خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی ہونی چاہیے، لیگی رہنما
تاندلیانوالہ (نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی شخصیت رہنما مسلم لیگ ن کے رہنما مہر صفدر بھروانہ نے نوائے مختار پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس کے آتے ہی کچھ عناصر اشیائے خوردونوش میں خود ساختہ مہنگائی کے ذریعے ناجائز منافع خوری کرنا شروع کر دیتے ہیں اس رمضان میں بھی ایسا ہو رہا ہے جو کہ قابل مزمت اور نا قابل معافی عمل ہے ایسے لوگوں کے خلاف متعلقہ اداروں کو بلا تعطل و بلاتفریق چیک کر کے قانون کے مطابق سزائیں دینی چاہیں ماہ مقدس میں اللہ کے بندے غرباء و مساکین کو فنڈز اور کھانے کی اشیاء فراہم کرتے ہیں تاکہ نیکیاں سمیٹ سکیں لیکن منافع خور ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی قیمتیں چوگنی چوگنی کر دیتے جس وہ قانون شکنی کے مرتکب تو ہوتے ہیں ساتھ میں گناہ کبیرہ کے بھی مرتکب ہوتے مہر صفدر بھروانہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بطور لیگی رہنما اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائیاں کیں جائیں
