اپیلٹ ٹربیونل نے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

Spread the love

پرویز الہی نے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
پرویز الٰہی نے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا  جس پر  اپیلٹ ٹربیونل نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔اس کے علاوہ اپیلٹ ٹربیونل نے پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ریٹرننگ افیسر نے مونس الٰہی کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔دوسری جانب ٹربیونل نے زارا الٰہی اور سمیرا الٰہی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں