سرزمین پاکستان کی حفاظت اور اس کے استحکام کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) سرزمین پاکستان کی حفاظت اور اس کے استحکام کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ماہ رمضان المبارک میں دہشت گردوں کا حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں انسانیت کا احترام ہے اور نہ ہی ماہ مقدس رمضان المبارک کا،پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں ان کیساتھ ہے، افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم اور بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد گیلانی نے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن میاں مدثر نذیر سے ملاقات میں کیا اس موقع پر میاں مدثر نذیر نے عظمیٰ زاہد گیلانی کو وزارت اطلاعات پنجاب کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔نومنتخب ایم این اے شازیہ فرید نے مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری عبد الرحمن چوہدری سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونیوالے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے،پاک فوج کے بہادر جوان ملک کی حفاظت اور قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے،پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو کسی صورت بھی رائیگاں نہیں جائینگی۔ ان شاء اللہ دہشت گردوں کو ان کے بلوں سے نکال کر کچل دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں