اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد کا گراں فروشوں کے خلاف ایکشن،ہزاروں روپے جرمانے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد کا گراں فروشوں کے خلاف ایکشن،ہزاروں روپے جرمانے۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد سلیم آسی نے دیگر عملہ کے ہمراہ ناجائز منافع کمانیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر واقع مسٹر مارٹ کو اشیائے خوردونوش پر زائد پیسے وصول کرنے پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سلیم آسی نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ مصنوعی مہنگائی کا باعث نہ بنیں ورنہ گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نہ صرف جرمانے کیے جائیں گے بلکہ انہیں حوالات کی ہوا بھی کھانا پڑے گی اورانہوں نے دوکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں