پوری دنیا کے مسلمان متحد ہو جائیں تو یہود نصاریٰ مسلمانوں کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتے ، تقریب سے خطاب
اسلام آباد (این این آئی) حضرت مولانا مفتی محبوب الرحمان ہزاروی نے کہا ہے کہ اُمت مسلمان پر آئے دن کوئی نہ کوئی مصیبت آفت پریشانی آتی رہتی ہے ، پوری دنیا کے مسلمان متحد ہو جائیں تو یہود نصاریٰ مسلمانوں کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتے مگر افسوس امت مسلم نے نبی کریم ۖ کے بتائے ہوئے اسلامی سنہری اصولوں کو چھوڑ دیا ہے اسی وجہ سے امت مسلمہ پر آئے دن مصیبتوں کے پہاڑے ٹوٹتے ہیں ۔ ملک نازک حسین کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب امت مسلمہ متحد ہو گی کامیابیاں ان کے قدم چومے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو پیارے اس دنیا فانی کو چھوڑ گئے ہیں انکی روح کیلئے ایثار ثواب کی خاطر پاکیزہ محافل کا انعقاد ضروری ہے ۔ چہلم کی تقریب سے سماجی شخصیت ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین تنویر نوشاہی، وسیم عباس، ثاب نقشبندی ، حافظ بلال تنویر اور دیگر نے بھی خطاب کیا
