خیبر سے (امان علی شینواری)
خدائی خدمتگار تنظیم کے کارکنان کا حالیہ شدید بارشوں کے دوران پاک افغان شاہراہ کے مختلف مقامات پر طلباء ،مسافر اور عوام کی خدمت کے لئے موجود ہونا اور چھوٹے بچوں سمیت طلباء کو سیلابی ریلے سے گزارنے کے علاوہ موٹر سائیکل پر گھروں تک پہنچانا قابل ستائش عمل ہے اس حوالے سے خدائی خدمتگار ضلع خیبر کے سالار فضل الرحمان آفریدی نے کہا کہ جذبہ انسانیت ذندہ ہیں اور ہماری تنظیم کا اصل مقصد دوسروں کے کام آنا ہے اور مشکل میں عوام کا ساتھ دینا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ تیز طوفانی بارشوں سے ضلع خیبر لنڈی کوتل میں سینکڑوں گھرانے متاثر ہوئے ہیں اور کچے مکانات سمیت کمروں کی چھتیں منہدم ہوگئیں ہیں جس پر متعلقہ حکام سے فنڈز ریلیز ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں اور تنظیم کے تمام کارکنان کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اس حالت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں کیونکہ خدائی خدمتگار تنظیم عملی جدوجہد اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ پر جہاں سیلابی ریلے گزرتے ہیں وہاں پر ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کی خدمت کے لئے کارکنان کھڑے کر دئیے گئے ہیں جو عوام کی خدمت کرنے نکلے ہیں
