انجینئر قمر الاسلام نے عوامی خدمت کا حق اداکرنا شروع کردیاہے،پیر امجد شاہ
عوام نے اپنے حقیقی نمائندے کو منتخب کیا، تنویر نوشاہی
اسلام آباد(ملک تنویر)این اے 53 اور پی پی10کے عوام نے اپنے حقیقی نمائندے کا انتخاب کیا اور انہوں نے بھی عوامی خدمات شروع کر دی، قمر الاسلام راجہ نے منتخب ہوکر علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کا سفر شروع کر دیا، دربار عالیہ باھیا شریف کے سجادہ نشین پیر سید امجد حسین شاہ نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بمقام باھیا شریف کے لیے قمر الاسلام راجہ نے اضافی بجلی کیلئے کھمبوں کی تعدادبڑھا دی اور جہاں جہاں ضرورت تھی نئے کھمبے بھی لگوا دیے ہیں ،پیر امجد شاہ، نمبردار محمد الیاس، راجہ تاج، تنویر نو شاہی اور دیگر نے ممبر قومی اسمبلی وچیئرمین ڈسٹرک کوآرڈنینشن کمیٹی راولپنڈی قمر الاسلام راجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ راجہ قمر الاسلام ہمارے گاؤں میں گیس فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ عوام کا ایک اور درینہ مسئلہ حل ہو سکے۔
