فیڈرل پیرامیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد،اہم فیصلے کئے گئے
تنویر نوشاہی کو فیڈرل پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ،ارشد خان
اسلام آباد(ملک تنویر) فیڈرل پیرامیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت محمد ارشد خان یونین آفس پمز اسپتال اسلام آباد منعقد ہوا ،اجلاس میں چوہدری محمد انس،غلام حیدر،عبدلقیوم ،ملک زیشان اعوان ،چوہدری کاشف،چوہدری عامر،مسعود قریشی، وہاب خان گولڈن نے بھی شرکت کی، جنرل سیکرٹری ادریس خان وزیر نے مرحلہ وار ایجنڈہ میٹنگ میں رکھا جس پرفیصلہ جات کئے گئے ،جس کے مطابق فیڈرل پیرامیڈکل اسٹاف کی اپگریڈشن پر ارشد خان کے حج میڈیکل مشن پر جانے کے بعد ادریس خان کی سربراہی میں چوہدری عامر، عبدل وہاب خان گولڈن اور ملک زیشان اعوان کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ فائل کو صفدر خان کی مدد سے اسٹیبلشمنٹ سے منظور کروائے گی،ہیلتھ الاؤنس کے حصول کے لئے اسلام آباد کے دیگر وفاقی ہسپتالوں کے ساتھ فیڈرل ہیلتھ الائنس کے پلیٹ فارم سے ہونے والی ہر کاوش میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔پمز اسپتال میں آؤٹ سورس کے معاملے میں کسی تحریری دستاویز کے سامنے تک کوئی واضح قدم نہیں اٹھا سکتے اگر پمز میں ہسپتال کمیونٹی کی جانب سے تحریک شروع ہوتی ہے تو اس میں اپنا کردار ادا کرینگے۔سرکاری ملازمین کی پنشن و مراعات کے حصول کے سلسلے میں وفاق اور ملکی سطح پر ہر تحریک میں شامل ہونگے ۔ تمام فیڈرل ہسپتالوں میں جہاں جہاں سے الیکشن منعقد کروانے کی درخوست موصول ہونگی تو تنظیمی قواعد و ضوابط کے تحت الیکشن کا انعقاد کروادیا جائے گا۔تمام وفاقی ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف سے انکےت ڈیزیگنیشن کے مطابق ڈیوٹی کروانے کو یقینی بنایا جائیگا اور اگر اس سلسلے میں کہیں بھی کسی ٹیکنیشن سے زیادتی سامنے آئی تو بھرپور مذمت اور ردعمل ظاہر کیا جائیگا ۔متفقہ طور پر تنویر نوشاہی کو فیڈرل پیرامیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب کیاگیا
