سکالر سکولز سسٹم مانچسٹر برانچ میں اکیڈمک ایکسیلینسی ایوارڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
سکالر سکولز سسٹم مانچسٹر برانچ میں اکیڈمک ایکسیلینسی ایوارڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سال بھر میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ اور کالج اٹینڈنس کرنے والے طلبہ و طالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا -سیلفورڈ کونسل کے کونسلر چیوما میگبی اور کونسلر عرفان سید کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں فیڈو نیڈو پرجیکٹ کی کوآرڈینیٹر ربیکہ -ڈاکٹر شیکو کاکے -پروفیسر ایزنڈو ایریوا-ڈاکٹر شامیلا چئیر پرسن ایکشن آف ہیومینٹی -رانا وحید ایڈمن مارکیٹنگ آفیسر -ڈاکٹر زاھد علی انچارج بزنس کورسز-سید حلا السلام – رخسانہ حسین -شامیلا خان اور دوسرے شامل تھے – پروگرام کو انتہائ منظم اور کامیاب کرنے میں سینٹر ہیڈ سکالر سکولز سسٹم مانچسٹر ثاقب ایوب کا اہم کردار تھا – سکالر سکولز سسٹم جن کی برانچز لندن -برمنگھم – مانچسٹر -بریڈ فورڈ میں ہیں -سکالر سکولز سسٹم کی برطانیہ کامیابی میں انکے چیف ایگزیگٹیو زاھد بھٹی کا اہم کردار ھے -اس موقع پر سیلفورڈ کونسل کے کونسلر جیومہ میگبی اور کونسلر عرفان سید اور ڈاکٹر شامیلا کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سکالر سسٹم کا ان لوگوں کے لئے جو نوجوانی میں اعلی تعلیم کا حصول جاری نہ رکھ سکے ان بالغ افراد کو اعلی تعلیم کا موقع دینے میں بہت اہم کردار ھے -تعلیم آپکو مستقبل میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ھے -ھم انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – ایسوسی ایٹ ڈین پروفیسر ایزینڈو ایریوا اور ڈاکٹر شیکو کاکے کا کہنا تھا کہ ھم سکالرز سکول سسٹم میں تعلیم مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کو ملازمت کی تلاش میں بھی مدد کرتے ہیں تاکہ ان کا مستقبل بن سکے – ثاقب ایوب -ڈاکٹر زاھد علی خالد اور رابیکہ نے آج اسناد لینے والے طلبا اور طالبات کو دلی مبارکباد دی -اور امید ظاہر کی کہ تمام مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے – سید حلال اسلام نے سکالر سکول سسٹم کی کارکردگی کو سراہا – رانا وحید نے میڈیا کو آج کی تقریب کے متعلق تفصیل سے بریف کیا -کمیونٹی لیڈر رخسانہ حسین نے کہا کہ مجھے فخر ھے کہ میں نے اعلی ڈگری سکالر سکول سسٹم سے حاصل

سکالر سکول سسٹم کے چیف ایگزگٹیو زاھد بھٹی اور انکی ٹیم کی کاوشوں سے سکالر سکول سسٹم برطانیہ بھر میں تعلیم بالغاں کو فروغ دینے میں مرکزی کردار ادا کر رھا ھے جسے کمیونٹی کے اندر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں