اصغر حریفال نے سیکرٹری فوڈ کا چارج سنبھال لیا

Spread the love

کوئٹہ (رپورٹ شاہ زیب رضا) بلوچستان کے سینیئر بیوروکریٹ بی سی ایس گروپ کے گریڈ 20 کے افیسر اصغر حریفال نے سیکرٹری فوڈ کا چارج سنبھال لیا، اصغر حریفال نے چارج لینے کے بعد ہی محکمے میں اپنی ایکٹیوٹیز کا اغاز کر دیا۔

اصغر حریفال کہتے ہیں کہ محکمہ فوڈ میں میری تیسری پوسٹنگ ہے، محکمے کی ترقی کے لیے دن رات محنت کروں گا، میرے افس کے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں ۔

یاد رہے پہلے اصغر حریفال محکمہ کلچر میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جہاں ارٹسٹ انڈونمنٹ فنڈ جیسے اعلی اقدامات کے علاوہ نئی کلچر پالیسیز متعارف کرانے کا کریڈٹ بھی ان کے پاس ہے

محکمہ فوڈ کے ملازمین ان کی پوسٹنگ سے بہت خوش ہیں، ایک ملازم نے بتایا کہ ، محکمے کو بہت سی نئی پالیسیز کی ضرورت ہے اصغر حریفال کے آنے سے ادارے میں بدلاؤ ائے گا اور ادارہ مزید ترقی کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں