تاندلیانوالہ (نوراحمد کھوکھر)مبینہ زہریلی پھکی کھانے سے ماں تین کمسن بیٹیوں اور ایک بھتیجی سمیت جاں بحق ہو گئی،5میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا پولیس نے مرنے والی خاتون کے خاوند مظہر علی دلو کی مدعیت میں اس پنسار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا جس سے مبینہ طور پر پھکی خریدی گئی تھی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام تھانہ گڑھ کے علاقہ بستی جموں دلو میں مظہر دلو نامی شخص کی اہلیہ شمیم اورتین بیٹیوں 3سالہ فرزانہ 4سالہ اقصی 5سالہ رخسانہ اور8سالہ بھتیجی مسکان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جنکے پیٹ میں درد اور الٹیاں آنے لگیں اور منہ سے جھاگ جانے لگی جن میں سے ایک بچی مسکان تھوڑی دیر بعد قریبی نجی ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئی باقی تین بچیوں اور انکی ماں کوفوری طور پرسول ہسپتال ساہیوال لیجایا گیا جہاں وہ تمام دم توڑ گئیں شبہ ہے کہ انکی یکے بعد دیگرے دم توڑ گئیں ڈاکٹروں نے ہلاکتیں زہرخورانی کے باعث ہونے کاشبہ ظاہر کیا ہے تاہم حقیقت پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آسکے تاہم گھر کے سربراہ مظہر دلو نے الزام لگایا ہے کہ اسکی بیٹیوں اور بیوی کو کئی روز سے نزلہ زکام تھا جنہوں نے قریبی کلیانوالا چوک میں قائم ایک پنسار عبدالوہاب لونا سے پھکی نما دوائی لی جسے کھانے کے بعد اسکی اہلیہ شمیم اور بچیوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں پولیس نے پنسار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے دریں اثناء پنسار عبدالوہاب کے قریبی ذرائع کے مطابق عبدالوہاب نے مظہر دلو کے خاندان کے5افراد کی ہلاکت پر گہرے افسوس کااظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اوپر لگائے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس نے مذکورہ متاثرہ خاندان کو کسی بھی قسم کی کوئی پھکی یا دوائی دی ہے اسے ناحق پھنسایا جارہا ہے
