تعلیم کے حصول کے لئے قابل اساتذہ بہت ضروری ہیں،صوبائی وزیر تعلیم

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیم کے حصول کے لئے قابل اساتذہ بہت ضروری ہیں جو بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ استاد وہ نہیں جو محض چار کتابیں پڑھا کر اور کچھ کلاسز لے کر اپنے فرائض سے مبرا ہوگیا بلکہ استاد وہ ہے کو طلباء و طالبات کی خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کرتا ہے اور انہیں شعور اور فکر و نظر کہ دولت سے مالامال کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول میں تعلیمی پنچائت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ،ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک،ملک قاسم ندیم،فرزانہ عباس کمبوہ،ضلعی افسران،سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام،ڈی ای او سیکنڈری خادم حسین موہل،اساتذہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور اساتذہ کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔صوبائی وزیر تعلیم نے جون میں 14ہزار ایس ایس ای ٹیچرز کو مستقل کرنے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ اساتذہ کی عزت و تکریم ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا اور اساتذہ کی مانیٹرنگ کے لئے بھی میکانزم بنایا جا رہا ہے۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں اور بچوں کے بہترمستقبل کے لئے مختلف پالیسز پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں جدید طریقہ تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی نے صوبائی وزیر کی ساہیوال آمد اور اساتذہ کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروانے پر شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں