المرکزجہلم میں ادبی نشست اور محفل مشاعرہ

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام آج الحقیق ہال المرکزجہلم میں ایک ادبی نشست اور محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں لاہور،گجرات اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے شعراء کے علاوہ جہلم کے مقامی شعراء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔اس ادبی نشست کے مہمانِ خصوصی پروفیسر حسن عسکری کاظمی سرپرست اعلیٰ اقبال فورم لاہور تھے۔جبکہ صدر تقریب چوہدری محمد الیاس سابق ایڈیشنل آڈیٹر جنرل آف پاکستان و ناظم اعلیٰ فکر اقبال جہلم تھے۔جناب ڈاکٹر اظہر علی اظہر خصوصی طور پر اس ادبی نشست میں شرکت کے لیئے تشریف لائے تھے۔اس مشاعرے میں جن مقامی شعراء نے اپنا کلام سنایا۔ان میں احسان شاکر،سندس علی،اختر شاہ عارف اور دیگر شعراء شامل تھے۔جبکہ لاہور،گجرات اور دیگر شعراء جن میں جناب توقیر شریفی،جناب طارق واصفی،جناب فرخ محمود،جناب انجینئر ضیاء حسین،جناب افضل پارس اور دیگر نامور شعراء کرام شامل تھے،انہوں نے اپنا کلام سنا کر سامعین سے خوب داد سمیٹی۔اس تقریب میں نقابت کے فرائض میجر(ر) زرغون گل خان اور احسان شاکر نے سر انجام دیئے۔اس محفل مشاعرہ میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ،فلک ناز سیٹھی،مدیحہ مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،شاہد جلیل سیٹھی،محمد امین میر،ارشد محمود مبارک،چوہدری جاوید اقبال ڈپٹی جنرل مینیجر یو بی ایل و پیٹرن سی ڈی سی المرکزجہلم،میجر(ر) زرغون گل خان،محمد احمد جمیل ایس وی پی ریجنل چیف یو بی ایل،عبد الغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم،پروفیسر قدرت علی سیالوی، احسان شاکر،اشتیاق پال،محمد آصف پرنسپل اسلامیہ ہائر سکینڈری سکول جہلم، زاہد حسین ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم،صوبیدار(ر)ریاض احمد،سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔
مشاعرے کے اختتام پر سی ڈی سی المرکزجہلم کے صدر ڈاکٹر شاہد تنویر نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی ۔ھس کی میزبانی سی ڈی سی المرکزجہلم نے کی۔اس کے بعد یہ شاندار تقریب اختتام پذیر ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں