،آستانیں فیوض وبرکات کے مرکز ہوتے ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) خانقاہیں،آستانیں فیوض وبرکات کے مرکز ہوتے ہیں بزرگان دین نے خود کولوگوں کے رشدوہدایت کے لئے وقف کرکے انسانیت کو بھلائی کے راستے پر چلنے کی تعلیم دیتے ہیں انکے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد انکے آستانوں مرقدوں سے انکے چاہنے والوں کو فیوض وبرکات حاصل ہوتے ہیں وہ انکی روحانی تسکین کا باعث ہوتاہے،روحانی تسکین پانے والا اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنی دنیاوی واخروی کامیابی کو یقینی بنالیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف روحانی شخصیت سید محمد صفی اعظم چن پیر شاہ، پیرسید محمد شمس الرحمن مشہدی،پیر مزمل حسین شاہ جماعتی نے مجاہد تحریک پاکستان وتحریک ختم نبوتؐ پیر سید بشیر احمد خورشید سہر وردیؒ کے51ویں سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین مسلم ہینڈز انٹر نیشنل صاحبزادہ سید لخت حسنین،سید جمیل الرحمن چشتی،صاحبزادہ سید محمد وسیم الحسن،پیر زاہد صدیق شاہ،صاحبزادہ سید ضیا ء النور،صاحبزادہ سید آل احمد،مظفر اقبال چشتی،بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین،حاجی محمد سلیم دولہ،پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی،ملک محمد یوسف چاند،ایریا مینجر رانا عمر فاروق،واجد نعیم،حافظ محمد ندیم،صاحبزادہ محمد اویس ودیگر نے بھی خطاب کیا۔صاحبزادہ سید محمد وسیم الحسن،پیر زاہد صدیق شاہ نے کہا کہ حضرت پیر سید بشیر احمد خورشیدؒ فنافی الرسولؐتھے اورحضورؐکی اطاعت کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ تک رسائی کا سب سے بڑا ذریعہ جانتے تھے عمر بھر دنیا کے مال و زر کی حرص نہ رکھی جو کچھ آتا اللہ کی مخلوق اور دین خداوندی پر خرچ کر دیتے۔حضرت پیر سید بشیر احمد خورشیدنے دین اسلا م کی ترویج واشاعت اوربزگان دین نے حق وصداقت اوراسلا می تعلیمات کاپرچم پوری دنیا میں بلندکیااورتحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کاحصہ لیااورجیل کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔صاحبزادہ سید لخت حسنین نے کہا کہ مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر کے پسماندہ،غریب،مستحق افراد کی بھلائی اورمخلوق رب کریم کی زندگیوں میں آسانیاں فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے دنیا بھر کے 52سے زائد ممالک میں زمینی،آسمانی آفات کے پیش نظر مسلم ہینڈزانٹر نیشنل متاثرین میں اشیائے خوردونوش اوردیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔مسلم ہینڈزانٹر نیشنل کے ذریعے اور دیگر فلاحی کام پیر سید محمد بشیر احمد خورشید کے خانوادے کے ہر فرد کی انسان دوستی کا مظہر ہے اورپیر صاحب کی تربیت کا عملی نمونہ ہے پیر سید محمد بشیر احمد خورشیدؒ کے عقیدت مند پاکستان اور بیرون ممالک رہ کر بھی ان سے اظہار محبت وعقیدت کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں