وزیرآباد(نا مہ نگار) مدرسہ دار العلوم ضیاء الحرمین سوہدرہ کے نیو بلاک کے سنگ بنیاد چیئرمین مسلم ہینڈز انٹر نیشنل صاحبزادہ سید لخت حسنین نے اپنے دست مبارک سے رکھ دیا،تقریب میں کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیاء النور،پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی،مظفر اقبال چشتی،انجنیئر محمد طارق،علامہ عبد الرؤف سمیت علماء کرام،طلباء اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صاحبزادہ سید لخت حسنین نے کہا کہ رب کریم اور اسکے ملائکہ بھی رحمت دوجہاں ؐ پر درودو سلام بھیجتے ہیں درودو سلام کے ذریعے مسلمان اپنی زندگیوں میں خوشگوار لمحات کا اضافہ کرلیتے ہیں، درودو سلام مسلمانوں کی زندگیوں میں یر وبرکت لاتا ہے،جس جگہ پر درودو سلام اور اذکار کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے وہ جگہ بقیہ نور بن جاتی ہے،ملائکہ رب کریم کے کرم سے رحمتوں کے نزول کے ساتھ اترتے ہیں۔
