کرپٹ ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) کرپٹ ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں،کرپشن کرنے والے ملازمین کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا،ڈسٹرکٹ وزیرآبادکو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی دقیقہ فروزگزاشت نہیں رکھا جائے گا،وزیرآبادکی تعمیروترقی کے لئے بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا۔انشاء اللہ وزیرآباد شہر کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے عوامی شکایات کا ازالہ فوری طورپر حل کیا جائے گا،میرے دروازے سائلین کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں مجھ سے ملاقات کے لئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں سائلین بلا جھجھک مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے محکمہ ریونیو،میونسپل کمیٹی،زارعت ودیگر مختلف محکمہ جات کے ذمہ داران اور سٹاف سے تعارفی اجلاس کے موقع پر کیا۔اس موقع پر تحصیلدار نبی احمد چیمہ،چیف آفیسر بلدیہ گلریز وڑائچ،شاہد انصر گورائیہ،تحصیلدار احمد نگر محمد تحسین،پی ایس او منیر عالم نے بھی خطاب کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے کہا کہ عوام کے دلوں سے کھویا ہوا وقار بحال کرنا ہے آپ کی عزت میری عزت ہوگی غلط کام کے لئے کسی سیاسی وڈیرے کی پرواہ نہیں کرنی میرٹ پر کام کرنا ہے۔سابق صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری شہباز احمد چیمہ ایڈووکیٹ نے عطاء الودود چٹھہ،آفتاب پرویز سیان ایڈووکیٹس کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور وزیرآباد میں تعینات ہو نے پر ویلکم کیا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور انجمن بہبودی مریضاں کے ڈائیلسز یونٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر حسن طارق،افتخار حسین صدیقی،زاہد محمود ہاشمی ودیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے انجمن بہبودی مریضاں کے فری ڈائیلسز یونٹ کو پنجاب میں اپنی مثال آپ ہے قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اللہ رب العزت انکی مشکلات آسان فرماتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں