ہنر مند افرادی قوت کی تیاری سے انڈسٹری کی ترقی معاشی استحکام آئے گا، اشرف چوہدری
پنجاب بھر میں عالمی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیارکی جارہی ہے
ٹیوٹا کے ذریعہ فنی تعلیم سے ہنر مند افراد کو روزگار کے اچھے مواقع فراہم ہورہے ہیں،جنرل سیکرٹری لیبرونگ پنجاب
تاندلیانوالہ( نوراحمد کھوکھر )پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے کہا ہے کہ ہنر مند افرادی قوت کی تیاری سے انڈسٹری کی ترقی سے معاشی استحکام آئے گا ہنر مند پڑھے لکھے افراد سے انڈسٹری کو وافرلیبر دستیاب ہوگی اور صوبہ بھر میں ملازمتوں کے وافر مواقع دستیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدر شافع حسین مزدوروں کی خوشحالی اور ان کو اچھے روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اس کیلئے ٹیوٹا کو پنجاب بھر میں عالمی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کیلئے کورسز کے اجراء اور زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ ٹیوٹا کے ذریعہ انہیں فنی تعلیم کی فراہمی سے ہنر مند افراد کو روزگار کے اچھے مواقع دستیاب ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ لیبرونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہنر مند افراد کی تیاری پر فوکس ہے انڈسٹری اوراکیڈمیوں کے درمیان روابط بڑھانے مزدوروں کو اچھا روزگار فراہم ہوگا۔ مزدور خوشحال ہوگا تو ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔
