مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشنرز میں 300 فیصد اضافہ کیا جائے، ذیشان اعوان

Spread the love

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشنرز میں 300 فیصد اضافہ کیا جائے، ذیشان اعوان
تمام سرکاری محکموں میں تفریق ختم کر کے برابر کے حقوق دیے جائیں، ملک طاہر اعوان، حاجی محمد حنیف ،تنویر نوشاہی ،طارق سیالوی، شاہنواز سندھو، رضوان کیانی، مسعود قریشی ،محمد ارشد خان، فہد ندیم

اسلام آباد() پمز میں خالی سیٹوں پر بھرتیاں ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو سروس پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے ہاسٹل یوٹیلٹی سٹور تنخواہوں اور پنشنرز میں موجودہ مہنگائی کے حساب سے 300 فیصد اضافہ کیا جائے ،پنشن ختم کرنے کی بجائے کرپشن ختم کی جائے، حکمرانوں کو پتہ نہیں سمجھ کیوں نہیں آتی، اس وطن عزیز میں کرپشن کا راج ہے ،ہر ادارے میں اس لعنت کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ،پمز ہسپتال کے یونین کے مختلف عہدے داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آمدہ بجٹ میں تفریق ختم کر کے ہائوس رینٹ ،کنوئینیس الائونس ،میڈیکل الائونس واشنگ الائوننس میں 500 فیصد اضافہ کیا جائے۔ روزنامہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو انٹرویو دیتے ہوئے پیرا میڈیکل سٹاف کے سینیئر وائس چیئرمین ملک ذیشان عوان نان گزئیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک طاہر عوان، نرسز کے رہنما شاہنوا سندھو، ایپکا فیڈرل کے صدر ملک طارق محمود سیالوی ،پوٹھوہار گروپ کے رضوان کیانی، مسعود قریشی ،آل پاکستان پیرامیڈکس کے سیکرٹری جنرل محمد ارشد خان ،فیڈرل پیرامیڈکس کے میڈیا کوآرڈینیٹر ملک تنویر نوشاہی، سابق صدر نان گزئیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پمز حاجی محمد حنیف، اور دیگر عہدے داروں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فیڈرل کے ہسپتالوں کا ہیلتھ رسک الائونس جو منجمد ہے فورا ًبحال کریں اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو پمز میں فوری بھرتی کا حکم جاری کریں ،اور موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن اور تنخواہوں میں کم از کم 300 فیصد اضافہ کیا جائے۔
٭٭٭٭
اسرائیلی بمباری سے غزہ سٹی میں 5 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید
اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 500 سے زیادہ ہوچکی ہے،رپورٹ
تل ابیب(این این آئی )اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں بمباری سے مزید 5 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیرملکی رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 500 سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ 2 روز سے رفح کراسنگ، کرم ابوسالم کراسنگ بند کر رکھی ہے۔امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنس آج اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔اقوام متحدہ کے عہدیدار کے مطابق غزہ میں پانی کی فراہمی ،مواصلاتی رابطے اور امداد کی ترسیل کیلئے ایندھن آج ختم ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں