بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے، طارق محمود گھمن

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ممتاز سماجی شخصیت طارق محمود گھمن نے کہا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے گرمی وحبس سے بزرگ،بچے،مریض پہلے ہی بے حال ہوچکے ہیں کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کا کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو چکا ہے،اس بار گرمی کی شدت بھی غیر معمولی ہے،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھی بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے بھی عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دی ہے۔ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پاکر عوام کو ریلیف دے۔ گیس کی بندش سے خاتون خانہ کو بھی کھانے پکانے میں دشواری کا سامنا ہے بچے اور کام پر جانے والے افراد بغیر ناشتہ کے ہی سکول جانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے بازار سے مہنگے کھانے بھی انکی قوت خرید سے باہر ہوچکے ہیں۔طارق محمود گھمن نے حکومت کو بجلی وگیس کی بندش کی صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واھوال کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں