
جہلم(اختر شاہ عارف)ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام صنعت ذار سول لائینز جہلم میں ایک شاندار پروگرام اور فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔جس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم تھے۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔بعد ازاں ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر عائشہ مرزا سکن سپیشلسٹ ( مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم) نے اس پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں ماؤں کے مقام،کردار اور ذمہ داریوں کا ایک واضح تعین کر دیا گیا ہے۔ماں کی گود بچے کی وہ پہلی درسگاہ ہوا کرتی ہے۔جس سے ایک بچے کے مستقبل کی راہیں متعین ہوا کرتی ہیں۔
ڈاکٹر شہزانہ امتیاز گائنا کالوجسٹ نے ماؤں کی صحت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند ماں صحیح معنوں میں ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔اگر مائیں صحت مند ہوں گی۔ تو وہ اپنی اولاد کو بھی صحت مند رکھ سکیں گی۔اس لیئے ماؤں کی صحت اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔انہوں نے موٹاپے کے نقصانات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹاپا بہت ساری بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔اس کے لیئے ہمیں اپنی خوراک اور مناسب ورزش پر توجہ دینا ہوگی ۔
تہمینہ گل چوہدری نے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر میں یہ کہنا چاہوں گی۔کہ خواتین خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کر کے ناصرف اپنی صحت کا خاطر خواہ خیال رکھ سکتی ہیں ۔بلکہ اپنے گھر بار کا نظام بھی بہ احسن و خوبی چلا سکتی ہیں۔
ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی،فرزانہ اجمل اور فلک ناز سیٹھی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں عورت کے مقام اور اس کے اہمیت پر ذور دیا۔
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شاہد تنویر نے ماؤں کی صحت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ خواتین خصوصی طور پر ماؤں کو اپنی صحت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔کیونکہ ان پر پورے گھر کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل لوگوں میں بلڈ پریشر اور شوگر کے امراض میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جس کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ان میں سے ایک نامناسب خوراک بھی شامل ہے ۔اس لیئے ہمیں اپنی خوراک پر توجہ دینی ہو گی۔
اس موقع پر ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔جس میں خواتین کے شوگر کے فری ٹیسٹ کیئے گئے۔اور جن خواتین میں شوگر زیادہ تھی۔ ان میں شوگر چیک کرنے والے آلے”گلوکو میٹرز”فری تقسیمِ کیئے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ جن خواتین میں فولاد کی کمی پائی گئی تھی۔ان میں فولاد کی کمی دور کرنے والی ادویات بھی فری فراہم کی گئی۔
آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جناب محمد سلیم صاحب نے تمام حاضرین کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
اس پروگرام میں میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کے تمام عہدیداران و ممبران کے علاوہ دیگر مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی ۔جس کے بعد یہ شاندار پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔
