صدر زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ، چیئرمین سینیٹ نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔

Spread the love

کابینہ سیکرٹریٹ نے قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر  مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔صدر مملکت کی غیر موجودگی پر  چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔کابینہ سیکرٹریٹ نے قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق صدر آصف زرداری کے بیرون ملک دورے کے باعث یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے۔خیال رہے کہ  آئین کی رو سے صدر کی چھٹی، بیرون ملک دورے یا دیگر ناگزیر وجوہ پر چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر ہوتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق   ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان قائم  مقام چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں