آزادی صحافت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری)
آزادی صحافت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر پر کسٹم ایجنٹس کے صدر کی چڑھائی کی مذمت کرتے ہیں، کسٹم ایجنٹس کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں،احمد نبی شینواری صدر لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں صدر احمد نبی شینواری کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ممبران کی اکثریت نے شرکت کی اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ صحافتی اصولوں،آئین پاکستان اور مروجہ قوانین کے مطابق علاقے کے بہترین مفاد میں جاندار رپورٹنگ کرتے رہینگے تاہم کسی کے ساتھ کوئی عناد نہیں رکھیں گے اجلاس کے شرکاء نے چند روز پہلے کسٹم ایجنٹس کے صدر ایمل کی طرف سے لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر پر بلاوجہ چڑھائی کو صحافت پر حملہ تصور کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں اور پریس کلب پر چڑھائی اور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محراب شاہ آفریدی کے ساتھ توہین آمیز روئے اور مار پیٹ کی کوشش کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں پریس کلب کے صدر احمد نبی شینواری، عمران شینواری اور فرہاد شینواری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل کے عوام، قومی مشران، سماجی اور تجارتی حلقوں کی ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور کبھی کسی کے خلاف تعصب اور بدنیتی پر مبنی رپورٹنگ نہیں کی ہے اجلاس نے کسٹم ایجنٹس سمیت دیگر افراد کی طرف سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے صحافیوں کو بدنام کرنے اور من گھڑت پوسٹیں کرنے کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ طے کیا کہ آئندہ کسی نے جعلی اکاؤنٹس سے یا براہ راست کوئی دھمکی دی یا بدنتی پر مبنی بے بنیاد بات کی تو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ کرینگے اور صحافیوں کو ہراساں اور بدنام کرنے یا آزادی صحافت پر قدغن کی کوشش کرنے والوں کے خلاف صحافیوں کی ملک گیر تنظیم کو بھی متحرک کیا جائیگا۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں