جیکب آباد میں سورج آگ برساتا رہا، گرمی کی شدت کم نہ ہوئ

Spread the love

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں سورج آگ برساتا رہا، گرمی کی شدت کم نہ ہوئی، درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ ریکارڈ، شہری گرمی سے بے حال ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پیر کے روز بھی سورج آگ برساتا رہا جبکہ درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سارا لو چلنے کی وجہ سے شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ کاروبار رندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، گرمی کی شدت میں اضافے سے شہری بے حال ہوگئے ہیں، ایک طرف قیامت خیز گرمی تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو دوہرے عذاب میں مبتلاکردیا ہے، گرمی کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی کے بحران سمیت برف کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں