
ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی 2 کوچیں مانچسٹر سے لیک ڈسٹرکٹ روانہ ہوئیں۔
( صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل ) یو جی آرٹ کلچر کی طرف سے موسم گرما کا پہلا ٹرپ لیک ڈسٹرکٹ کے لئے روانہ ہوا ۔ اس دفعہ بھی 130 افراد شرکت کی۔ بس میں بھی بچے اور بڑے خوب لطف اندوز ہوئے ۔اس دوران حسب معمول بانی اردو گلوبل نیٹ ورک شہزاد مرزا نے پانی ، کولڈ ڈرنک ، کیلے اور مختلف لوازمات تمام لوگوں میں تقسیم کیے ۔ یہاں میں واضح رہے ٹرپ جو یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی طرف سے لیکر جائے جاتے ہیں ان کے لئے انھیں فنڈنگ نہیں ملتی ان کے لئے سب انتظامات اپنی مدد آپ کے تحت کئے جاتے ہیں ۔کوچوں کا انتظام وائس پریذیڈنٹ مشعل پنکی کرتی ہیں ۔ لیک ڈسٹرکٹ جا کر تمام لوگوں نے کھانے کے بعد بوٹنگ کی اور بس میں سوار ہو کر لیک ڈسٹرکٹ کی تمام جھیلوں کا نظارہ کیا اور محظوظ ہوتے رہے اور شام کو 6 بجے کوچیں تمام لوگوں کو لیکر واپس مانچسٹر پہنچیں۔ اس دوران انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو 30 جون کے ٹرپ کے متعلق مطلع کیا گیا اور ابھی سے انھوں نے بکنگ کرا نی شروع کر لی آرٹ کلچر کی صدر صابرہ ناہید چوہدری نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو ہر سال ہمارے ٹرپ میں ہمارے ساتھ شامل ہوتے ہیں واضح رہے ہرسال گرمیوں میں چار سے پانچ ٹرپ آرگنائزر کیے جاتے ہیں
لوگوں نے فیڈ بیک دیتے ہوئے کہا ہم پورا سال انتظار کرتے ہیں
