جدید سائینسی علوم کی ترویج کے لئے نوجوان نسل کو عملی تربیت سے روشناس کرانے کی ضرورت ھے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جدید سائینسی علوم کی ترویج کے لئے نوجوان نسل کو عملی تربیت سے روشناس کرانے کی ضرورت ھے.سایئنس کا ارتقاء ترقی کی نئی راہیں کھول رہا ھے.وطن عزیز کو درسی اور عملی علوم سے آراستہ نوجوانوں کا دستہ فراہم کرنا ہمارا نصب العین ھے.ان خیالات کا اظہار صفیہ ظہور الہی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سیٹھ اسد الہی نے ماڈل سکول میں سائینس میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا.انہوں نے کہا کہ حکومت کو تعلیمی اصلاحات کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے کوشاں نجی سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے لئے قواعد وضوابط میں آسانیاں پیدا کرنی چاہئے اس موقع پر میزبان پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے صدر طارق محمود مغل، نائب صدر حافظ محمد سلیم کھوکھر، جنرل سیکرٹری حافظ عمران یعقوب، پاکستان ایجوکیشن فورم کے چئیرمین مختار حمزہ بھٹی، جنرل سیکرٹری میاں شہزاد احمد اور ضلعی جنرل سیکرٹری حماد فاروق چیمہ نے کہا کہ ملک میں تعلیمی انقلاب کے لئے سود مند پالیسی وضع کر کے اس پر گامزن ہونے کی ضرورت ھے.. اور حکومتی سطح پر پوزیشن گیم ختم کر کے تمام ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کے پروگرام کو فروغ دینے سے نوجوان نسل میں ترقی کا جذبہ پیدا کرنے کا رجحان فروغ پائے گا اور ملک کو اعلی صلاحیتوں کے حامل نوجوان ترقی کی منازل عبور کر کے اقوام عالم میں بلند ترین سطح سے ہمکنار کر دیں گے.اس موقع پر ماہرین تعلیم پروفیسر عاطف،امانت جاوید،مرزا محمد فاروق، مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک اور دیگر زعماء نے نمائش کے آرگنائزر ایڈمن آفیسر مس سعدیہ ملک اور محمد عمر کے ھمراہ سکول میں سٹوڈنٹس کی جانب سے سایئنس، طب،ریاضی، ماحولیات، ریاضی، اسلامیات اور دیگر علوم پر مبنی ماڈلز کے ساتھ سایئنسی علوم کو اجاگر کرنے کے لئے لگائے گئے تیس سے زیادہ سٹالز کا معائنہ کیا اور سٹوڈنٹس کی پختہ صلاحیتوں کو سراہا. اس موقع پر والدین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے نمائش کا وزٹ کیا اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں ایس، زیڈ سکول کے منتظمین کی خدمات کو داد تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں